سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کو بہترین سہولیات دینے کا اعلان

Apr 18, 2025 | 14:27

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ اس سال حج کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عازمین کو ہر ممکن سہولت اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں انہوں نے حاجی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں عازمین کے لیے معیاری رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے تاکہ وہ سکون اور آسانی کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر زون میں حاجیوں کے لیے عمدہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور شدید گرمی کے پیش نظر اے سی والے خیمے لگائے گئے ہیں جن میں اب سامان رکھنے کے لیے چھت کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ حاجیوں کو پریشانی نہ ہو انہوں نے بتایا کہ اس بار حاجیوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا بھی شاندار نظام ترتیب دیا گیا ہے اور میدان عرفات کے لیے ستر فیصد عازمین کو ٹرین کے ذریعے لے جایا جائے گا تاکہ ان کا سفر آرام دہ اور منظم ہو سردار یوسف نے مزید کہا کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت نواسی ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے اور ماضی کی نسبت اس بار بھی کوشش کی گئی ہے کہ اخراجات کم رکھ کر بہتر انتظامات کیے جائیں ان کے مطابق دو ہزار تیرہ سے دو ہزار اٹھارہ کے دوران سب سے بہتر اور سستا حج انتظام اسی دور میں کیا گیا تھا

مزیدخبریں