حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت 11.2 فیصد ہدف رکھا گیا ہے ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کا تخمینہ لگا کر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیلئے ٹیکس وصولیوں کا نیا ہدف طے کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تفصیلات طے پا چکی ہیں دستیاب معلومات کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 10.6 فیصد رکھا گیا تھا جس کے قریب پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب آئندہ مالی سال کیلئے اس تناسب کو مزید اعشاریہ پانچ فیصد بڑھایا جائے گا تاکہ مجموعی معاشی استحکام حاصل کیا جا سکے ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب تقریباً 10.8 فیصد تک پہنچ چکا ہے جو کہ گزشتہ اہداف کے مقابلے میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ بھی طے ہوا ہے کہ قرض پروگرام کی شرائط کے تحت ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو بتدریج بڑھا کر 13 فیصد تک لایا جائے گا جس کیلئے ہر سال تھوڑا تھوڑا اضافہ کیا جائے گا تاکہ معیشت پر اضافی بوجھ نہ پڑے ایف بی آر کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل اجلاسوں کے دوران آئندہ بجٹ کے اہداف پر تفصیلی بات چیت جاری ہے اور ان اہداف کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد ہی قرض پروگرام کی دوسری قسط منظوری کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے پیش کی جائے گی جس کے بعد فنڈز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی
آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا نیا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق
Apr 18, 2025 | 13:08