ڈیفنس‘ موٹر سائیکلوں پرسوار6ملزمان نے دودھ سپلائی والی گاڑی لوٹ لی

Apr 18, 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس فیز 7میں مسلح ملزمان کیشئر سے 14لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ملزمان نے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سے لوٹ مار کی جس کا مقدمہ گزری تھانے میں وہاج اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 7میں 3موٹر سائیکلوں پر6ملزمان نے دودھ کی سپلائی والی گاڑی سے لوٹ مار کی۔مدعی مقدمے کے مطابق مختلف علاقوں سے ریکوری کرتا ہوا فیز 7میں دودھ کی دکان پر پہنچا تھا، دودھ کی سپلائی کے بعد دکاندار نے 5لاکھ روپے دیے۔وہاج اقبال نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کردی، ملزمان نے 5لاکھ اور گاڑی میں موجود 9لاکھ روپے چھین لیے۔

مزیدخبریں