میٹرک بورڈ آفس کے قریب  تیز رفتار بس الٹ گئی‘ 6افراد زخمی

Apr 18, 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی: میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بچے اور 2خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے میں بچے اور 2خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد میٹرک بورڈ سے کے ڈی اے برج جانیوالی سڑک پر ٹریفک جام رہا۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی جام صادق پل پر ٹرک خراب ہونے کے باعث شدید ٹریفک جام ہے۔

مزیدخبریں