کراچی (اسٹاف رپورٹر)محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان، انسانی حقوق کی علمبردار نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان (این ایف ایچ آر پی)کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ فلسطین پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دو ٹوک موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور قائد کے فرفان سے حکومت کو بھی روگردانی نہیں کرنے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا میں محب قومی سماجی کونسل، این ایف ایچ آر پی کے ذمہ داروں رشید فضل، اصغر اسرافیل، بابا جمال الدین و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے وزیر محنت سندھ شاہد تھیم کے مزدور حقوق سے متعلق بیان کو زبانی بیان بازی و جمع خرچ قرار دیا اور مزدور مسائل کے حل کے لیے زبانی بیان بازی سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
فلسطین پر قائد کے دو ٹوک موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسلم فاروقی
Apr 18, 2025