پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا، سردارکامران ایوب 

Apr 18, 2025

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا،ان کی بدولت  ہی ہم امن کی نیند سوتے ہیں،چند دن میں سدھنوتی کے عوام کوخوشخبری دوں گا،آزادپتن، گوالی نمب دھاور چھ چھے چھن میں جلد سڑکوں پر کام شروع ہوجائے گا،میرپورمیں ایئرپورٹ کا قیام خوش آئنداقدام ہے لیکن غریب عوام کوہسپتال میں علاج، ادویات، سکول کالجز، جدید تعلیم،آئی سنٹرز یونیورسٹیز اور روزگارکی ضرورت ہے اس پر توجہ دی جائے، ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک کی افواج کمزورہوجائیں وہ ملک قائم نہیں رہ سکتے،آج ہمارے بیٹے، بھائی ہماری نسلوں کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیرکا بچہ بچہ ان کے شانہ بشارکھڑے ہیں۔

مزیدخبریں