آئی ایس ایس آئی میںروس کے نائب وزیر خارجہ کی وسیع گول میز مباحثے کی میزبانی

Apr 18, 2025

اسلام آباد(خبرنگار)انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی)میں آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ سینٹر نے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کے ساتھ ایک وسیع گول میز مباحثے کی میزبانی کی وہ تزویراتی استحکام پر پاکستان روس مشاورتی گروپ کے 15ویں دور میں ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیںآ ئی ایس ایس آئی میں ہونے والے اجلاس کا مقصد ہتھیاروں کے کنٹرول، علاقائی استحکام اور کثیر جہتی تعاون سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ روسی وفد کے دیگر ارکان میں پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام شامل تھے۔ آئی ایس ایس آئی کے شرکا میں سفیر سہیل محمود، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس ایس آئی؛ سفیر خالد محمود، چیئرمین بی او جی؛ اور آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ سینٹر اور سی ایس پی ٹیموں کے ممبران نے شرکت کی۔ اے سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ملک قاسم مصطفی نے سیشن کی نظامت کی پاکستان کے نامور سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، ماہرین تعلیم، علاقے کے ماہرین اور تزویراتی امور پر توجہ مرکوز کرنے والے تھنک ٹینکس کے ارکان نے شرکت کی۔ سفیر طاہر حسین اندرابی، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے بھی گفتگو میں شرکت کی اپنے خیرمقدمی کلمات میں، ڈی جی آئی ایس ایس آئی سفیر سہیل محمود نے پاکستان اور روس کے تعلقات کی مثبت رفتار پر روشنی ڈالی، جس میں خوشگواری اور باہمی افہام و تفہیم میں اضافہ ہوا ہے۔  

مزیدخبریں