گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی  سے  مختلف وفود سے ملاقاتیں 

Apr 18, 2025

 اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی  سے  مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں ،اوورسیز پاکستانی کنونشن کے لیئے پاکستان دورے پر آئے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے وفد نے ریاض کومیروی اور شہزاد حیات خان کی قیادت میں  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں نے ملکی حالات میں پیپلز پارٹی کے کردار کو قابل فخر قرار دیا  انہوں نے خیبرپختونخوا میں ترقی کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے وڑن کو پارٹی کے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کی عکاسی قرار دیا ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے روٹری انٹرنیشنل کے ڈسٹرکٹ گورنر رضوان آدھیا نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں رفاحی منصوبوں، خصوصاً صحت، تعلیم اور پولیو کے خاتمے سے متعلق سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈسٹرکٹ گورنر رضوان نے روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے ملک بھر میں جاری فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی۔حمد بلوچ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں چشمہ لفٹ کینال سمیت متعدد علاقائی مسائل اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کینیڈا کی معروف قدرتی پتھروں کی کمپنی ''پروڈکشنز ٹیراسٹون’’کمپنی کے  ڈائریکٹر آف انوویشن نیکو برونو، فرانسیسکو برونو کی قیادت میں کینیڈا، اٹلی اور پاکستانی کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد نے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ 

مزیدخبریں