اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)عمرکوٹ این اے 213 کے ضمنی انتخابات میں پی پی پی کامیاب ہو گئی ہے ،ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے عمرکوٹ این اے 213 ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر حلقہ کی عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے ،شازیہ مری نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور کی فتح سندھ کی عوام کا بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار کو سندھ کی غیور عوام کے ہاتھوں شکست ہوئی، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کوْسندھ کے لوگوں نے ایک مرتبہ پھرمسترد کردیا، سندھ کو عوام سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی ان کی جماعت ہے باقی سب سیاسی یتیم ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور بھٹو خاندان سے سندھ کی عوام کاعقیدت اور محبت کا رشتہ ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ عوام کی نے ہمیشہ سندھ کے خدمت کی ہے جس کا نتیجہ عوام کا پارٹی پر اعتماد ہے، پیپلز پارٹی سندھ کے حقوق کی محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گی، پانی کا مسئلہ ہو یا سندھ کی ترقی پیپلزپارٹی نے سندھ کے مفادات کا ہمیشہ تحفظ کیا ہے، چند سیاسی مینڈک الیکشن میں ہی آکر عوام کو اپنا چہرہ دکھاتے ہیں۔ این اے 213 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور نے 1 لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ حاصل کیے، جبکہ متحدہ جماعتوں کے امیدوار لال مالہی 74 ہزار 515 ووٹ لے سکے۔
عمرکوٹ این اے 213 کے ضمنی انتخابات میں پی پی کامیاب
Apr 18, 2025