ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی روس کے دورے پر ماسکو پہنچے۔ انہوں نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر پیوٹن نے غزہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ قطری امیر نے کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت اور امن ہم سب کا مشترکہ مفاد ہے۔ روس اور قطر کے درمیان دو ارب ڈالر دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے غزہ میں جنگ بندی کے دوران رہا ہونے والے روسی شہری الگزینڈر تروفانوف سے ملاقات کی۔
امیر قطر روس پہنچ گئے، پیوٹن سے غزہ شام پر گفتگو، سرمایہ کاری معاہدہ
Apr 18, 2025