لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی حکومت نے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال کو انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے اضافی اختیارات تفویض کر دیے۔ وفاقی حکومت نے سیکرٹری بورڈ پر بھر پور اعتماد اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فرید اقبال کو زیر التوا انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے چیئرمین کا محدود اضافی چارج سونپا۔ فرید اقبال کی بطور سیکرٹری بورڈ عرصہ ڈیڑھ سال کی تعیناتی میں سال 2022-23 میں محکمہ کی آمدن 3420ملین تھی۔ سال 2023-24میں محکمہ کی آمدن 4725 ملین ہو گئی۔ مجموعی طور پر سال 2023-24 میں محکمہ کی آمد ن میں 1305ملین کا اضافہ ہوا جبکہ موجود سال 2024-25کے ابتدائی 9ماہ میں محکمہ کی آمدن 4232ملین تک جاپہنچی۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق محکمہ کی آمدن میں 6ہزار ملین اضافہ متوقع ہے۔ سیکرٹری بورڈ نے ٹرسٹ بورڈ کی زمینوں کی حفاظت اور ریوینیو میں اضافہ کے لیے ننکانہ، کراچی، ساہیوال، پاکپتن سمیت دیگر اضلاع میں اپنے زیر نگرانی لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کر کے 43279ملین روپے مالیت کی 6367 ایکڑ ٹرسٹ زمینیں واگزار کرائیں۔ موبائل ایپلیکشن کے ذریعے تما م ضلعی دفاتر کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیادوں پر جانچتے ہوئے نادہندگان کے خلاف کارروائی کی اور ریکوری کے نظام کو بہتر بنایا۔ انہوں نے بورڈ کے زیر انتظام مندر، گورو دواروں اور مذہبی اقلیتی عبادگاہوں کی حفاظت تزئین وآر ائش اور بحالی کے لیے 1ہزار ملین سے زائد کے فنڈز کے اجراء کے اقدامات کیے۔
وفاقی حکومت نے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو اضافی اختیارات دیدیئے
Apr 18, 2025