مشکل صورتحال میں نظریہ مقدم رکھنا ہی سیاست ہے،گورنر 

Apr 18, 2025

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے میرا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ 2008 کا الیکشن مشکل تھا مگر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے متحرک کردارکی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی۔ مشکل صورتحال میں نظریہ مقدم رکھنا ہی سیاست ہے۔ راولپنڈی میں پلا بڑھا ڈسٹرکٹ بار سے ہمیشہ قریبی تعلق رہا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی اور پیپلز لائرز فورم کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی  تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا  پی پی نے ہی رکشہ، سائیکل چلانے والے اور جھگی میں رہنے والوں کو سینٹر بنایا۔ پی پی نے کارکن راجہ پرویز اشرف کو وزیر اعظم بنایا۔ مجھے گورنر بنایا، پی پی ہمیشہ سیاسی کارکنوں کو اہمیت دیتی ہے۔ 

مزیدخبریں