لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر شاہد منیرکی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں تمام فیکلٹی کے ڈینز، رجسٹرار اور تمام شعبہ جات کے تعلیمی اور انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔ اکیڈمک کونسل میں بی ایس اور پی ایچ ڈی کے 14 نئے تعلیمی پروگرامز کو شروع کرنے کی منظوری دی جس کا مقصد تعلیمی شعبے کو وسعت دینا ہے۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر شاہد منیرنے ان پروگراموں کے اضافے پر مسرت کا اظہار کیا اور اکیڈمک کونسل کے ارکان کی تائید کی بھی تحسین کی۔ انہوں نے بتایا یہ تبدیلیاں یونیورسٹی کے نصاب کو موجودہ صنعتی تقاضوں اور تعلیمی ترقیات کیساتھ ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ یہ پروگرام طلباء کو خصوصی علم اور عملی مہارت فراہم کرینگے تاکہ وہ مختلف کیریئر کے مواقع اور ابھرتے ہوئے شعبوں کیلئے بہتر طریقے سے تیار ہو سکیں۔
یو ای ٹی اکیڈمک کونسل کا اجلاس اہم سفارشات کی منظوری
Apr 18, 2025