لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نام نہاد کسان پیکج مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل میں کہا حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی بجائے ان کو لالی پاپ دے کر بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پنجاب کے کسان حکومت کے جھا نسے میں نہیں آئینگے۔ حکومت 4 ہزار فی من گندم کی سرکاری قیمت مقرر کرے۔ بجلی سستی اور زرعی مداخل پر ٹیکس ختم کیا جائے۔ کھیتوں سے گندم کا آخری دانہ بھی حکومت اٹھائے۔ حکومت بیوروکریسی کے ساتھ مل کر بند کمروں میں پالیسیاں بنا رہی ہے۔ اس سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی روٹی سستی ہو گی۔ سرمایہ داروں کا گروپ ایک بار پھر کسان پیکج کے نام پر کسانوں کو لوٹے گا۔ جماعت اسلامی نام نہاد کسان پیکج کو مسترد کرتی ہے اور ہم کسانوں کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہنگامی بنیادوں پر اس پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ہمیں امید تھی کہ وزیراعلیٰ شاید کسانوں کی دکھ اور تکالیف کو محسوس کریں گئیں، انھیں ریلیف دیں گئیں۔
حکومت بجلی سستی ،زرعی مداخل پر ٹیکس ختم ،گندم کی قیمت 4 ہزار من کرے:جاوید قصوری
Apr 18, 2025