وزیر اعظم ،وفاقی کابینہ کا بلوچستان میں ہائی وے بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم :سید عتیق الرحمان 

Apr 18, 2025

لاہور (خصوصی نامہ نگار )اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا وزیر اعظم میاں شہباز اور وفاقی کابینہ کا بلوچستان میں ہائی وے بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بلوچستان خوشحال ہوگا تو وطن عزیز خوشحال اور ترقی یافتہ ہوگا۔ بچت کی رقم سے ہائی وے تعمیر کرنے سے بلوچستان سے احساس محرومی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ خونی سڑک تبدیل کرکے تعمیر وطن روڑ قائم کرنا حکومت کا بہترین اقدام ہے۔ وفاقی کابینہ کا فیصلہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی،خوشحالی اور بلوچستان میں امن کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں