یونیورسٹی آف ایجوکیشن :2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر 

Apr 18, 2025

 لاہور (لیڈی رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس میں دنیا بھر کے 15 ممالک کے محققین نے شرکت کی۔ امریکہ کینیڈا ڈنمارک ترکی چائنہ مراکو پرتگال ملیشیا عراق تھائی لینڈ لبنان گانا سعودی عریبیہ متحدہ عرب امارات سے 20 سے زائد محققین نے جبکہ پاکستان سے 115 معرفین نے مقالہ جات پیش کیے۔ کانفرنس میں 22 ماہرین جبکہ علمی تحقیق کی بنیاد پر گفتگو کی۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یونیورسٹی اف ایجوکیشن لاہور میں بیک وقت لاہور ملتان فیصل آباد اٹک اور دیگر کیمپسز میں بھی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔ 

مزیدخبریں