ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری ‘مسائل حل کرنے کا حکم 

Apr 18, 2025

لاہور(نامہ نگار)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نویدنے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں انچارج انویسٹی گیشنز، تفتیشی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی محمد نوید نے تفتیشی افسران کو میرٹ پر مقدمات کی تفتیش کی ہدایات دیں اور کہا کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے عوام الناس کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی فضا کو برقرار رکھنا ہے شہریوں کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی سے ہی امن وامان کا قیام ممکن ہے۔افسران آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

مزیدخبریں