گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ کے معروف تجارتی و کاروباری رہنمائوں اور گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدور اخلاق احمد بٹ، ملک ظہیر الحق،عمر اشرف،شیخ فیصل ایوب اور میاں محسن عزیز نے کہا ہے کہ چندا قلعہ فلائی اوور کا منصوبہ شہر کی ٹریفک اور شہری نظام میں انقلابی بہتری لائے گا یہ منصوبہ نہ صرف گوجرانوالہ کے لیے ایک گیم چینجر ہے بلکہ اس سے مقامی معیشت کو بھی نئی رفتار ملے گی انہوں نے کہا کہ چندا قلعہ چوک برسوں سے ٹریفک جام کا شکار رہا،جہاں روزانہ ہزاروں شہری وقت اور ایندھن ضائع کرتے رہے،فلائی اوور کی بروقت منظوری اور آغاز حکومت کا قابلِ ستائش قدم ہے، جس سے شہر میں آمدو رفت کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔
چندا قلعہ فلائی اوور منصوبہ شہر کی ٹریفک میں بہتری لائے گا:اخلاق بٹ
Apr 18, 2025