Waqt News
Friday | December 01, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • 2 سالہ بچی نے اپنی ذہانت سے دنیا کو حیران کر دیا
  • سردیوں میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟
  • متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا
  • طیارہ وقت سے پہلے قطر پہنچ گیا، جرمن صدر کو 30 منٹ میزبانوں کا انتظار کرنا پڑا
  • عمران خان نے سپریم کورٹ میں سائفر کیس خارج کرنے کی درخواست دائر کردی

لیلۃ القدر:آبروئے صحافت مجید نظامی اور پاکستان

Apr 18, 2023 3:38 AM, April 18, 2023
  • محمد سلیمان خان
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 لیلۃ القدر:آبروئے صحافت مجید نظامی اور پاکستان

مرادوں بھری رات لیلتہ قدر جس کی عظمت و فضیلت کی گواہی خود رب جلیل دے رہا ہے۔ جس نے بھی اس رات کو پایا "گویا اس نے اس رات کی برکتوں اور جلوتوں میں خود کو سمو لیا"۔ اس رات کے مسافر کا کیا کہناجس نے اس رات کی پرطمانت ساعتوں میں کون ومکاں کی مسافت کا دیدار کیا ہو۔ کسی قاری کی تقریر، کسی مصنف کا قلم، کسی سخن گوکی رباعی اس رات کی برکتوں اور جلوتوں کو زیر حرف لانے سے قاصر ہے۔ اتنی پرسکون ساعتیں جس کا ہر لمحہ کامیابی کی نوید دیتا ہو، اس کے اثرات کی اتنی دل پذیری کہ رات ڈھلنے پر بھی طلوع ہونے والا سورج تمازت کھو بیٹھتا ہو تو اس رات کی برکتوں، عظمتوں کا احاطہ کسی بھی قلم کی استطاعت سے ماوراء ہے۔ " قرآن پاک" کا سفر بھی اسی رات کی جلوتوں میں وقوع پذیر ہوا۔ وہ قرآن جس کی سچائی اور عظمت کی گواہی خود باری تعالیٰ نے " ذلک الکتب لا ریب" نے کہہ کر دی ہو۔ اور جو بھی اس کتاب پر ایمان لایا اور عمل کیا، اسی نے ہدایت پائی۔ یہ اللہ جل جلالہ کی عنایت ہی ہے کہ اہل مسلم کو زندگی کے ہر سال اس رات کا تحفہ عنایت فرمایا۔ اور وہی کامیاب و کامران ہیں جو اس بابرکت رات کی برکات سے آشنا ہوئے۔ پاکستان کا قیام بھی اسی بابرکت رات کو ہوا۔ رب جلیل نے تو برصغیر پاک وہند کو وہ خطہ ارض دیا جس نے اسلام کا قلعہ بننا تھا۔ اور یہ وہی رات تھی کہ ملائکہ کی سواریوں کے نزول میں آبروئے صحافت"مجید نظامی" کی روح بھی اپنا ارضی سفر ختم کرکے رب جلیل کی بارگاہ میں جانے کیلئے جہانِ فانی سے رخصت ہو رہی تھی۔
ان کی زندگی کا سفر جہد مسلسل کی داستان ہے۔ آمرانہ دور حکومت میں بھی ان کے پایہ استقلال میں جنبش نہ آئی۔ آمریت ہو یا جمہوری ادوار کی چالبازیاں لیکن آپ کسی چٹان کی مانند اپنے اصولوں پر کھڑے رہے۔ آپ کا حسن تدبر نوائے وقت کیلئے ہی مخصوص نہ تھا بلکہ آپ کی راہبری اور راہنمائی اہل صحافت کو بھی جلا بخشتی تھی۔ ایوب ہو یا بھٹو، ضیاء الحق ہو یا کوئی جمہوری دور کا ڈکٹیٹر، اصولوں پر ڈٹ جانا آپ کاطرہ امتیاز تھا۔ افسوس! آج کوچہ صحافت کسی ایسے راہبر سے خالی ہے جو قلم کی حرمت کا خیال بھی رکھے اور کوئی لالچ انہیں اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور نہ کر سکے۔ پاکستان کو اسلام کا قلعہ سمجھتے تھے۔ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ مانتے تھے۔ اتحاد بین المسلمین کے قائل تھے۔ میری ان سے کئی ملاقاتیں ہوئیں، ہر ملاقات میں قائداعظم اور علامہ اقبال کے حوالے سے کوئی بات ضرور کرتے۔ ان کی بیباک اور شفقت آمیز شخصیت ہر کسی کو آپ کا گردیدہ کر دیتی تھی۔ آج اہل اسلام کے حالات ناگفتہ بہ ہو چکے ہیں۔ صیہونی طاقتوں نے ہر طرف پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں آبروئے صحافت جیسے ہی کسی اہل قلم کی ضرورت بڑی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔آج پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار کوئی اور نہیں، ہم خود ہیں۔ کیا ہمارے ادارے، ہماری عدالتیں، اسٹیبلشمنٹ بلکہ پارلیمان میں بیٹھے معزز اشرافیہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار نہیں؟ قدرت کاملہ نے تو پاکستان کو ہمہ قسمی وسائل سے نوازا لیکن ہم نے قرضوں کو اپنی آسائش کا سامان بنا لیا۔ کیا اقتدار میں بیٹھے افلاطون بزرجمہروں کو علم نہیں کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہی ورلڈ آرڈر کے تحت مستقبل کی منصوبہ بندی ہو چکی تھی کہ تمام نوآبادیوں کو آزاد کرکے انہیں مالیاتی جال میں جکڑا جائے۔ اس مقصد کیلئے International Bank of Reconstruction and Development "ورلڈ بینک" اور عالمی مالیاتی ادارہ "IMF" قائم کیا گیا تھا جو ایسٹ انڈیا کمپنی کی ہی جدید شکلیں تھیں تاکہ نوآزاد نظام کو اپنے قابو میں رکھا جا سکے۔ شب قدر کی ساعتوں میں ہمیں اپنے اندر جھانکنا ہوگا اور اپنی خامیوں کا ادراک کرنا ہوگا۔ رب جلیل سے معافی کا طلبگار ہونا ہوگا۔ اگر ہم مسلمان ہیں تو ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ اختیار دراصل فرائض سے ملزوم ہے۔ اللہ ہمیں سچ کے راستہ پر چلنے اور لیلۃ القدر کے مسافر"مجید نظامی" کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ میری دعا ہے کہ ان کے بنائے ہوئے ادارے نوائے وقت اور دی نیشن ہمیشہ قائم رہیں اور آبروئے صحافت کے اصولوں کی پاسداری کا چراغ یونہی اہل قلم اور وقت کے حکمرانوں کو روشنی دکھاتا رہے۔ آمین

2 سالہ بچی نے اپنی ذہانت سے دنیا کو حیران کر دیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
محمد سلیمان خان

محمد سلیمان خان

مشہور ٖخبریں
  • خان صاحب کے پارٹی چیئرمین کے لئے نااہل ہونے کی ان کے ”گھر“ ...

    Nov 30, 2023
  • نوجوان سرکاری افسر بلال پاشا کی مبینہ خود کشی کی وجہ سامنے آ ...

    Nov 29, 2023 | 12:09
  • آٹھ ہزار پر کون لکھے!

    Nov 30, 2023
  • ہونڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی

    Nov 30, 2023 | 15:01
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • 2 سالہ بچی نے اپنی ذہانت سے دنیا کو حیران کر دیا

    Nov 30, 2023 | 23:01
  • سردیوں میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے؟

    Nov 30, 2023 | 22:49
  • متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ ...

    Nov 30, 2023 | 22:38
  • طیارہ وقت سے پہلے قطر پہنچ گیا، جرمن صدر کو 30 منٹ میزبانوں کا ...

    Nov 30, 2023 | 21:57
  • عمران خان نے سپریم کورٹ میں سائفر کیس خارج کرنے کی درخواست ...

    Nov 30, 2023 | 21:14
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آٹھ ہزار پر کون لکھے!

    Nov 30, 2023
  • قدرت اللہ چوہدری کی یاد میں!!!!!

    Nov 30, 2023
  • خان صاحب کے پارٹی چیئرمین کے لئے نااہل ہونے کی ان ...

    Nov 30, 2023
  • الیکشن ملتوی کرنے کی فرمائش، ذکا اشرف کی سوگواری

    Nov 29, 2023
  • بات "نام نہاد" تک پہنچ گئی!!!!

    Nov 29, 2023
  • 1

    پاکستان کے لئے عالمی بنک کی چشم کشا رپورٹ کا اجراء

  • 2

    انتخابات پر شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں

  • 3

    پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے مابین اربوں ڈالر کے سمجھوتے

  • 4

    چیف جسٹس سپریم کورٹ کا میرٹ کے بغیر بھرتیوں کا سخت نوٹس 

  • 5

    دہشتگردی کا بڑھتا ہوا ناسور

  • 1

    جمعرات 15جمادی الاول  1445ھ، 30نومبر 2023ئ

  • 2

    بدھ 13جمادی الاول  1445ھ، 29نومبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • فلسطینی عوام سے یکجہتی کا بین الاقوامی دن

    Nov 30, 2023
  •  امام ِ کالم نویساں کی تیسری برسی 

    Nov 30, 2023
  •  پاکستان کی بہتری چاہتے ہیں تو!!! 

    Nov 30, 2023
  • ©"آیئے الیکشن ا سٹیڈیم چلئے"

    Nov 30, 2023
  •  بلاول کی خواہش پر آصف زرداری کی تنبیہ 

    Nov 30, 2023
  • پیپلزپارٹی کانیئرتاباں… سیدنیئرحسین بخاری 

    Nov 30, 2023
  • خود ساختہ انسانی مسائل کا حل فطرت میں ہے موجود 

    Nov 30, 2023
  • توحید کی آواز (تبصرہ)

    Nov 30, 2023
  • امام کعبہ سے اہل پاکستان کی محبت'''وارفتگی''

    Nov 28, 2023
  • ’’گفتگو بند نہ ہو بات سے بات چلے‘‘

    Nov 28, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     امر با لمعروف و نہی عن المنکر 

  • 2

     حسن اخلاق

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اتحادی

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    روشن

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    تسکین

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group