لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانامحمد امجدخان نے کہاکہ اسرائیلی درندوں کی جرات کی بڑی وجہ امت مسلمہ کی قیادت کا کمزور موقف اور اسرائیلی مظالم پر وقتی مذمتی بیان ہے۔ قبلہ اول کی آزادی کیلئے دوٹوک موقف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عالم اسلام کو اس حوالے سے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اسلامی ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ جے یوآئی فلسطینی عوام کیساتھ آج بھی کھڑی ہے۔
قبلہ اول کی آزادی کیلئے دوٹوک موقف کی ضرورت ہے: مولانا امجد خان
Apr 18, 2022