اسلام آباد: چین سے مزید بیس لاکھ ویکسین کی خوراک آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چین سے مزید 20 لاکھ ویکسین کی خوراک آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جبکہ اس کے علاوہ چین کی طرف سے بطور تحفہ دی گئی پانچ لاکھ ویکسین ڈوز بھی پہنچیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گی۔ مئی کےشروع میں کین سائنو بائیو ویکسین پاکستان پہنچے گی۔