جاتی امر ا کو گرایاتوکسی کا گھر محفو ظ نہیں رہے گا:عطا تارڑ
قطب پور( نامہ نگار ) ملک میں انتقا می کار روائیا ں مسلم لیگ ن کے قائدین اورکارکن کے خلاف کی جا رہی ہیں قائدین کے گھرجا تی امراکے کا غذات میں ہیرا پھری کرکے اسے گرانے کی کوشش کی جا ر ہی ہے ۔ اگرایساکیا گیا تو پھر کسی کا گھر بھی محفوظ نہیں رہے گا ، عمران نیا زی اپنے کرائے کے مشیر مرزاشہزاد اکبر کے ذریعے اوچھے ہتھکنڈے کرکے مسلم لیگ ن کے قائدین اورکا رکنا ن کو جھکا یا نہیں جا سکتا ۔اس سے پہلے نیب نیا زی گٹھ جوڑکے ذریعے چھوٹے مقدمات بنا کر جیلوں میںرکھ کر کوئی چیز ثابت نہ کرسکے ۔شہبا ز شریف کی ضمانت میں بھی روڑے اٹکا ئے جا رہے ہیں ۔ یہ بات مسلم لیگ کے ڈپٹی سکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑاورمسلم لیگ ن پنجا ب انفا رمیشن سیکرٹری عظمیٰ زاہد بخاری نے سعد خورشید کانجو، سا شاہد محمود خان، ضلعی سیکریٹری انفارمیشن فاروق ہاشمی، ضلعی چیئر مین ضلع کونسل لودھراں میاں راجن سلطان پیرزادہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔