لودھراں سٹی پولیس نے چوری ڈکیتی میں ملوث 2گینگز گرفتار کر لئے
لودھراں (خبر نگار ،نامہ نگار)سٹی پولیس لودھراں نے 2 گینگز کوگرفتار کرلیا ۔گرفتار ڈاکوؤں سے یاسمین پولڑی فارم اور عینی موبائل میں ہونیوالی مسلح واردات بھی ٹریس کر لی گئی ہیں۔ ان 2 گینگز سے 24 لاکھ کی ریکوری کرلی گئی۔ بلال عرف بلالی گینگ سرغنہ سمیت 3 ممبران گرفتار جن میں محمد بلال،شاہنواز اور حفیظ شامل ہیں بلالی گینگ سے 18 لاکھ روپے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسرے گینگ اللہ یار عرف یاری گینگ سے 3 ممبران گرفتار کیے ہیں جن میں محمد عابد،محمد صابر،محمد عرفان شامل ہیں ملزمان سے 10 موٹرسائیکل مالیتی 06 لاکھ 5 ہزار روپے برآمد کرلئے۔ ڈی ایس پی ایس ایچ او تھانہ سٹی رئیس انصر اور ان کی ٹیم کیلئے ڈی پی او سید کرار حسین نے انعامات کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سردار حاکم نے گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان اعجاز اور محمد شان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے حوالات جوڈیشل بھجوا دیا گیا ہے۔