رکشہ ڈرائیور پرفائرنگ کرنیوالے ملزمان آزاد
سرائے سدھو(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) نواحی حویلی کورنگا کے رہائشی غریب رکشہ ڈرائیور محمد رمضان نے اپنے خاندان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بااثر ملزمان محمد یوسف اور محمد یونس نے کچھ عرصہ قبل فائرنگ کی جس سے مضروب کی ٹانگ ضائع ہوگئی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تھانہ حویلی کورنگا نے اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا مبینہ طور پر ملزمان کو اعلیٰ سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے اب ملزمان کی طرف سے پورے خاندان کو مٹانے کی دھمکیاں دی جارہی انہوں نے ڈی پی او خانیوال ،آر پی او ملتان سے اپیل کی کہ اسے فوری انصاف فراہم کیا جائے۔