ساحل کے کنارے 4000 کلومیٹر کا سفر اسکیٹ پر طے
میلبورن: 28 سالہ ٹام ڈروری اسکیٹنگ کے شوقین ہیں اور اب انہوں نے سخت گرمی میں آسٹریلیا کے ساحل کے کنارے 4000 کلومیٹر کا سفر اسکیٹ پر طے کیا ہے۔ٹام نے چار پہیوں والے تختے پر میلبورن سے کیرنس کا سفر اکتوبر 2020 میں شروع کیا تھا۔ ابتدا میں ان کے دوستوں اور اہلِ خانہ نے اسے محال قرار دیا تھا۔
اس طرح تیسرے دن ہی ٹام کو گرمی، تھکاوٹ اور مایوسی نے آگھیرا اوران کا جسم پھوڑوں کی طرح دکھنے لگا۔ ایک دفعہ انہیں لگا کہ وہ بہت بڑی غلطی کربیٹھے ہیں۔اس سے قبل وہ کئی کلومیٹرزیرِزمین، ہیرے کی کان میں کام کا تجربہ رکھتیہیں اور بہت باہمت اور سخت جاں بھی ہیں۔ ٹام نے خود سے کہا کہ شروع میں مشکل ہوگی لیکن دھیرے دھیرے وہ اس مشکل سفر کے عادی ہوجائیں گے، اور ایسا ہی ہوا کہ اپنے مضبوط اعصاب کی بنا پر وہ ایک دن میں کڑی دھوپ میں بھی کئی گھنٹے اسکیٹنگ کے عادی ہوگئے۔ان کے راستے میں سانپ بھی تھے اور پورے سفر میں انہوں ںے چار مرتبہ زہریلے سانپوں پر پیر رکھدیا۔ دو مرتبہ گرے اور تین مرتبہ شدید چوٹین آئیں۔ پولیس نے پانچ مرتبہ ان کا پیچھا کیا اور چھ مرتبہ انہیں ہیٹ اسٹروک بھی ہوا۔ لیکن اوسطاً روزانہ وہ 50 سے 100 کلومیٹر سفر کرنے میں کامیاب رہے۔