ڈکیتی وراہزنی میں ملوث چار افراد گرفتار،مال مسروقہ برآمد
رنگ پور ،جوآنہ بنگلہ(نمائندہ خصوصی،نمائندہ نوائے وقت ) ایس ایچ او تھانہ رنگ پور زاہد لغاری نے رانا حنیف اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ان چاروں ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان ڈکیتی، راہزنی، چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے ملزمان سے دو عدد پسٹل ۔رپئیٹر۔کاربین ۔اور بندوق اور گولیاں برآمد کر لی گئی ملزمان سے مال مسروقہ ایک لاکھ نقدی۔اور چھینے گئے تین موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیے ہیں ملزمان کے خلاف ضلع کے مختلف تھانہ جات میں چوری اور ڈکیتی کے پندرہ سے زائد مقدمات درج ہیں ۔