پولیس کی کاروائی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
کوٹ چھٹہ( نیوز رپورٹر)دوران گشت پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے علیحدہ علیحدہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان (1) جاوید ولد اللّٰہ بخش قوم لشاری سکنہ لال گڑھ ضلع راجن پور سے ناجائز اسلحہ 303 رائفل بمع 02 عدد گولیاں برآمد (2) جونک ولد حضور بخش قوم لشاری سکنہ لال گڑھ ضلع راجن پور سے ناجائز اسلحہ 303 رائفل بمع 02 عدد گولیاں برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ درخواست جمال خان میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر دیا گیا۔