قومی ٹیم کی نماز پڑھتے تصویر وائرل
ملتان (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی سمیٹنے کے بعد نماز پڑھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں ہیڈ کوچ مصباح الحق، ٹیم منیجر منصور رانا، فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی ،حارث رؤف، دانش عزیز، فخر زمان سمیت اسکواڈ کے دیگر ممبران کو نماز ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر قومی اسکواڈ کے ممبران کی نماز ادائیگی کے اقدام کو خوب سراہا گیا۔