کشمیر پریمیئر لیگ مئی کی بجائے اگست میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اے پی آئی) مئی میں شیڈول کشمیر پریمیئر لیگ کی تاریخوں کو تبدیل کردیا گیا ہے، اب یہ ایونٹ اگست میں کھیلا جائے گا۔ نئی تاریخوں کے مطابق ایونٹ چار سے 14 اگست تک مظفرآباد میں ہوگا۔صدر کشمیر پریمیئرلیگ عارف ملک نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز جون میں ہیں جس کے سبب کے پی ایل کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے کیوں کہ پی ایس ایل کے لیے کھلاڑی مئی میں کورنٹائن میں جائیں گے اور مئی میں کے پی ایل کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کشمیر پریمیئر لیگ 4 اگست سے مظفرآباد میں کھیلی جائے گی۔