شادی ہال مالکان کا 15رمضان سے ہالز کھولنے کا اعلان
کراچی ( کامرس رپورٹر)شادی ہالز مالکان نے 15 رمضان المبارک سے شہر بھر میں شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔شادی ہالز مالکان کا کہنا ہے کہ جب کراچی کے ریسٹورنٹس کھلے ہوئے ہیں تو شادی ہالز کھولنے میں کیا مشکل ہے،15رمضان سے شادی یالز کھولنے دیئے جائیں ورنہ ہمسڑکوں پر ہونگے۔ہفتے کوکراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیص منصور شیخ نے کہا کہ سندھ خصوصا کراچی میں کرونا کیسسز انتہائی کم ہیں ایسے میں شادی ہالز کی بندش کے باعٹ 10 لاکھ افراد کا روزگار دائو پر لگ گیا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ جب ریسٹورنٹس آئوٹ ڈور سروس کے ساتھ کام کی اجازت ھے تو ہمیں بھی شادی ہالز اوپن ایئر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے،ھم شادی ہالز 15 رمضان سے کھول دینگے۔کیٹرز ڈیکوریٹرز کی صدر رائو وقاص نے کہا کہ جہاں 8 فیصد سے زائد کرونا کیسسز کی شرح ھے وہاں شادی ہالز بند کئے جائیں لیکن کراچی میں اللہ کا شکر ہے صورتحال بہت بہتر ہے ہمارے مسائل کو سمجھا جائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی بینکوئٹس ہالز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شارق میمن نے کہا کہ گزشتہ برس لاک ڈائون کے نقصانات سے بایر نہیں نکل پائے تھے کہ پھر شادی ہالز کی بندش سے مالی مشکلات انتہا کو پہنچ گئی پیں۔انہوں نے کہا کہ کسی شعبے میں ایس او پیز کا اتنا خیال نہیں کیا جاتا جتنا شادی ہالز مالکان نے اختیار کیا ھے۔شارق میمن نے مکمل ایس او پیز کے ساتھ شہر بھر کے تمام بینکوئٹس15 رمضان سے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے۔قیص منصور شیخ اور ان کے ساتھیوں نے ہاتھ جوڑ کربلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ ہمارے مزدوروں کاخیال کرتے ہوئے ہمیں کاروبار کرنے دیاجائے۔