ملک عشرت محمود باری کی رسم قل آج جاوا ماڈل ٹائون ہمک میں ادا کی جائیگی
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک تبارک حسین باری مرحوم کے چھوٹے بھائی‘ حاجی ملک مظہر حسین مرحوم کے چھوٹے بھائی ملک عشرت محمود باری مرحوم کی رسم قل اتوار 18اپریل کو بعد نماز عصر انکے آبائی گائوں جاوا ماڈل ٹائون ہمک میں انکے بھتیجے ملک یعقوب اعوان کی رہائشگاہ پر ہوگی، اس موقع پر قرآن خوانی اور دعائے مغفرت ہوگی، ملک عشرت محمود باری گزشتہ روز موٹر وے پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔