وفاقی وزیرشیخ رشید احمدکیخلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت 24اپریل تک ملتوی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نقیب شہزاد نے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی کی جانب سے دائر وفاقی وزیرشیخ رشید احمد کے خلاف 10ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے 24اپریل تک ملتوی کر دی ہے ، محمد حنیف عباسی نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید احمد نے درخواست گزار کو منشیات فروش کہ کر مخاطب کیا جس ساکھ متاثر ہوئی۔