خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا رفاہی کاموں کے لیے 20 ملین اور ولی عہد کا 10 ملین ریال عطیہ
ریاض (اے پی پی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رفاہی اور غیر منافع بخش کاموں کے لیے احسان پلیٹ فارم کے ذریعے 20 ملین ریال جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 10 ملین ریال کا عطیہ دیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) نے عطیات کے انتظام کے لیے پورٹل شروع کیا ہے۔احسان پلیٹ فارم کا مقصد جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندرون اور بیرون مملکت مستحقین تک ریکارڈ وقت میں امداد باآسانی پہنچانا ہے۔