کابینہ میں تبدیلی حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے: سیف الرحمن کھگہ
خانیوال (خبرنگار)پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کسان ونگ کے صوبائی صدر پیر سیف الرحمن کھگہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے ریکارڈ و عدے اور دعوے کیے لیکن عمل صفر جمع صفر عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا گندم کی فصل تیار جبکہ کپاس کی کاشت کا سیزن شروع لیکن کسان و کاشتکار پرشان اور بد حالی کاشتکار ہے تبدیلی سرکار نے تین سال وعدوں اور دعووں کی نذر کر دیے جبکہ عملاً ملک و قوم کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہر ماہ کابینہ میں رد و بدل نا اہلی اور نا کامی کا واضح ثبوت ہے ۔