ایم ڈبلیو ایم نے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت کردی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین نے پیپلزپارٹی کے امید وار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حلقہ این اے 249 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر وقار مہدی،حلقہ 249 کے امیدوار عبدلقادر خان مندوخیل، اور مجلس وحدت مسلمین 249کے امیدوار علامہ مبشر حسن رہنما علی حسین نقوی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ249 کے عوام کی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ249 کو شہر کا ماڈل حلقہ بنایا جائے گا۔ضمنی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پہلے بھی آ چکے ہیں۔حمایت کی یقین دہانی پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے شکر گزار ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی نے کہا کہ وعدہ کرکے علاقوں سے غائب ہونے والوں کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔این اے 249 کراچی کا مضافاتی علاقہ ہے جو بہت زیادہ نظرانداز ہوا ہے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ حلقہ این اے 249 کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔پیپلز پارٹی کے قائدین نے اہل علاقہ کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔