مصری وزیراعظم مصطفٰی مدبولی نے ’پیر‘ کے روز پورے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام وسائل، تجارتی مراکز، دکانیں، ساحلی مقامات اور سیر و تفریح کے مراکز بند کرنے کا اعلان کر دیا-مدبولی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے قومی تہوار ’شم النسیم‘ کے موقع پر تمام ٹرانسپورٹ، مالز اور دکانیں بند رہیں گی۔ 'شم النسیم مصر میں موسم بہار کا تہوار ہے۔ اہل مصر اس دن اپنے گھروں سے سیر و تفریح کے لیے نکلتے ہیں ۔سبزہ زاروں کا رخ کرتے ہیں۔ دریائے نیل میں کشتیوں پر سوارہوکر گانے گاتے ہیں۔ رواں سال حکومت کی جانب سے اس تہوار پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ مصری وزیراعظم نے توجہ دلائی ہے کہ 'ریلوے سروس اور میٹرو سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام وسائل معطل رہیں گے ۔ دریائی ٹرانسپورٹ اور ایک صوبے سے دوسرے صوبے آنے جانے والی بسیں بھی معطل رہیں گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38