بارشوں اور متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کئے جائیں:کنول بتول
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کنول بتول نقوی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس، صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام متعلقہ محکموں سے 2روز میںفلڈ پلان طلب کر لیا۔ملک میں حالیہ بارشوں اور متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکموں کو الرٹ کرتے ہوئے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری ،انہوں نے واسا حکام کو سیوریج اور ڈرین نالوں کی صفائی ،محکمہ انہار اور ڈرینیج کے افسران کو برساتی نالوں کی صفائی اور پشتے و بند مرمت اور مضبوط کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پشتے و بند کمزور ہیں انہیں فوری طور پر مرمت و مضبوط کیا جائے ، شہر کے تمام نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کریں ،محکمہ انہاور اور میونسپل کمیٹیز سمیت دیگر کو برساتی نالوں سیوریج نالوں کی صفائی کی بھی ہدایت کی ۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری و آلات کوفنکشنل کیاجائے اور اس سلسلہ میں اس کی انسپکشن بھی کی جائے ،اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز(سٹی ،صدر،وزیر آباد،کامونکے)،ڈی ایم او خواجہ وقار،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل احمد،ریسکیو 1122 ،ٹریفک پولیس ،محکمہ انہار،پولیس،واسا،ہلال احمر،پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندہ شریک تھے۔