گوجرانوالہ: ٹیکس ڈیفالٹروں کی لسٹیں تیار‘ کارروائی کیلئے سپیشل سکوارڈز تشکیل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عادی ٹیکس ڈیفالٹروں کی لسٹیں تیار کرلی گئی ہیں کارروائی کیلئے سپیشل سکوارڈز تشکیل دیا گیا پہلے دن600جائیدادیں سیل کر دی گئیں 27گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین اور نارووال اضلاع سے مختلف ٹیکسوں کی مد میں ڈیفالٹروں کی لسٹیں تیار کر کے سرکل افسران کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ نادہندگان سے وصولی کیلئے گوجرانوالہ سمیت ریجن کے دیگر اضلاع کیلئے 7/7گاڑیوں اور 70/70افسران و اہلکاروں پر مشتمل سپیشل سکوارڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ مذکورہ سکوارڈز نے گزشتہ روز کریک ڈائون کرتے ہوئے ریجن بھر میں600کے قریب جائیدادیں سیل کر دی ہیں جبکہ27نادہندگان کو گرفتاری کیا ہے۔ڈائریکٹر ایکسائز ٹیسکیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس عاشق حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹرز کی مختلف کیٹیگریز میں لسٹیں تیار کی گئی ہیں۔ جو کہ سرکل افسران کے سپرد کی گئی ہیں، انہوں نے نادہندگان کو ہدایت کی کہ وہ جائیداد سیل ،مقدمات اور چالان ودیگر پریشانیوں سے بچنے کیلئے واجبات کی فوری ادائیگی کریں۔