حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کل رحیم یارخاں جائیںگے
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) حروں کے روحانی پیشوا و معروف سیاسی شخصیت پیر صاحب پگاڑا دو روزے پر کل(جمعہ)رحیم یار خان آ رہے ہیں اس دورے کے دوران وہ ضلع بھر کے مریدین کو ٹھکو موری کے مقام پر زیارت کروائیں گے جبکہ اس کے علاوہ انکے اعزاز میں کئی مقامات پر ضیافتون اور چائے کے پروگرام بھی ترتیب دیئے جا رہے ہیں،ذرائع کے مطابق پیر صاحب جمعہ کے روز تقریباّ12بجے ایک خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعے شیک زید ٗر پورٹ پر پہنچیں گے جہاں پر انکے ہزارون مریدین انکس استقبال کریں گے جس کے بعد وہ سیدھا چک88پ کے نزدیک ایک ظہرانے میں شریک ہونگے۔ضلعی انتظامیہ نے انکی آمد پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں۔