پہلی شارٹ’ فلم’آزاد‘‘ کی شوٹنگ مکمل
لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار یاسر اختر کی پہلی بطور پروڈیوسر پہلی شارٹ’ فلم’آزاد‘‘کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ۔فلم کے مصنف رومی زاہد ہیں۔کاسٹ میںمومل شیخ ،پروین اکبر، گگن چوپڑا، عمران علی سید، جوڈین رچرڈسن اور حرا ترین ،یاسر اختر خود اور دیگر فنکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ یاسر اختر یوکے میں مقیم ہیں اور انہوں نے شارٹ فلموں کی سیریز بنانے کا اعلان کیاہے ۔پہلی فلم ریلیز کرنے کے بعد دوسری پر کا م شروع کردیاجائے گا۔ان میں کا م کرنے کیلئے برطانیہ میں مقیم فنکاروں کے علاوہ پاکستان سے بھی اداکاروںکو وہاں بلوایا جائے گا۔