رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات میں نمایاں کمی
اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، مالی سال کے دوران افغانستان کو برآمدات سے پاکستان نے 776.906 ملین ڈالر کازمبادلہ حاصل کیا۔ سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر فروری 2019ء تک افغانستان کو برآمدات سے ملک کو 776.906 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 29.88 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو1008.301 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔