افغانستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ 21 طالبان ہلاکت‘ 21 دیہات کا کنٹرول چھڑا لیا
کابل(آن لائن )افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 21 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے 21 دیہات کا قبضہ طالبان سے چھڑالیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومتی ترجمان نے بتایا کہ صوبہ غزنی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اکیس جنگجوؤں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ ہلاک ہونیوالوں میں اہم کمانڈر قاضی حسن بھی شامل ہے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے غزنی کے 21 علاقوں کو کنٹرول بھی جنگجو سے دوبارہ چھڑالیا۔