علی خامنہ ای ، جنرل قاسم سلیمانی سمیت 3 ایرانی کمانڈروں کے انسٹاگرام پراکاؤنٹس معطل
تہران (این این آئی)سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انگریزی زبان میں اکاؤنٹ کو معطل کردیا ہے۔ان سے چنددن قبل میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے تین کمانڈروں کے انسٹا گرام پر اکاؤنٹس بھی معطل کردیے گئے ہیں۔آیت اللہ علی خامنہ ای کے اکاؤنٹ کی معطلی سے قبل اس کے 21400 پیروکار تھے۔انسٹا گرام نے یہ اقدام امریکا کی جانب سے سپاہِ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے ایک روز بعد کیا ہے۔