لیبیا میں جنگ بندی ، اقوام متحدہ کی اضافی کوششیں شروع
نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے سفارتکاروں نے لیبیا میں جنگ بندی کی قرارداد پر غور شروع کر دیا ہے، جو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے نواح میں پیدا شدہ جنگی صورت حال کو ختم کرنے سے متعلق ہے۔ جنگ بندی کی یہ قرارداد برطانیہ نے پیش کی ہے۔ اس میں خلیفہ حفتر پر کی گئی تنقید کو روسی مندوب نے ناپسند کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پہلے ہی ایک ممکنہ جنگ بندی کو لازمی قرار دے چکے ہیں۔