جاز نےPAS 2018 میں بہترین بی ٹی ایل کیٹگری کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے پر پاکستان ایڈروٹائزر سوسائٹی کے PAS 2018 ایورڈز کی بی ٹی ایل کیٹگری میں خوب پزیرائی ہوئی۔ جاز رائزنگ سٹار سیزن2' (JRS S2) نے بڑے پیمانے پر بی ٹی ایل کی سرگرمیا ں کی اور ملک بھر میں کرکٹ سے لگائو رکھنے والوں کے ساتھ جذباتی رابطہ قائم کیا۔ جازکے ڈائریکٹرمارکیٹنگ، شعیب احسان آفتاب نے ایوارڈز کی تقریب میں کہا" پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے اور یہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، لیکن چھوٹے شہروں میں ٹیلنٹ کی تلاش کا بنیادی ڈھانچہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا'' یہ اعزاز وسیع پیمانے پر سخت محنت سے منعقد ہ مہم کے ذریعہ ملک کو کرکٹ سے منسلک کرنے کے ہمارے عزم کا عہد ہے۔PAS ایوارڈ پاکستان کی ایڈورٹائزر سوسائٹی کا اقدام ہے جو'بہترین ائیڈیا' کا جشن مناتے اور اس کی تصدیق کرتے ہیں۔یہ ایوارڈ مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ سیکٹر کے سب سے بہترین کام کو تسلیم کرتا ہے۔