پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث وہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لینگے، اگر ہمیں جمہوری سسٹم چلانا ہے تو ووٹ کا احترام کرنا پڑے گا۔ کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ اپنے ملک کے حالات دیکھ کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ یہ نعش بن چکا ہے، جسے 20 کروڑ عوام اپنے کندھے پر لئے گھوم رہے ہیں، ایسے حالات میں نہیں سمجھتا کہ الیکشن لڑ کربہتری لاسکتا ہوں، اس لئے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے ملک کے معاشی حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں ، اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اگر اسے معاشی حالات کو بہتر نہ کیا گیا تو بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نواز شریف اب ملک کے لئے غیر ضروری ہوگئے ہیں جبکہ ان کی جماعت مسلم لیگ(ن)ماضی کا قصہ بن چکی ہیں۔ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کی ذمہ دار سیاست دانوں کے ساتھ عوام بھی ہے وہ اپنے ووٹ کا درست استعمال نہیں کرتے، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہمیں جمہوری سسٹم چلانا ہے تو ووٹ کا احترام کرنا پڑے۔اس سے قبل احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، مگرنیب کے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت25 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38