نیو اسلام آباد ایئرپورٹ 20 اپریل سے آپریشنل ہوجائے گا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ 20 اپریل کی صبح دس بجے سے پروازوں کی آمدو رفت کیلئے بند کردیا جائے گا اور پروازیں اس روز صبح دس بجے سے نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر لینڈ ہونا شروع ہوں گی اس سلسلے میں پی آئی اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا جبکہ تمام ملازمین کو بھی 20 اپریل کو نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ ڈیوٹی کیلئے پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی اپنی جانب سے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایات بھجوا چکی ہے ۔