مریم اورنگزیب سے چینی سفیر یائوجنگ کی ملاقات ثقافتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں: وزیر مملکت اطلاعات
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میڈیا و ثقافتی شعبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ فلم میڈیا ثقافتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ چاہتے ہیں سی پیک کو فلم ڈراموں کے ذریعے ثقافتی راہداری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں فلمی صنعت و مشترکہ منصوبوں میں چینی سیمینا ماڈل سے بہت کچھ سیکھا چینی سیمینا گھروں میں جلد دو پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گے فلموں سے دوطرفہ ثقافت اور اقدار کو سمجھنے میں مدد ملے گی مریم اورنگزیب نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی میں چینی تعاون اور کردار کو سراہا۔ چینی سفیر نے دوطرفہ ثقافت و فلمی شعبے کے فروغ کے لیے وزیر مملکت کے کردار کی تعریف کی۔