مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل ورلڈ بنک‘ آئی ایم ایف کے نمائندوں سے بات چیت کیلئے امریکہ چلے گئے
اسلام آباد (سنہوا) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے نمائندوں سے بات چیت کیلئے امریکہ چلے گئے۔ وزیر اعظم کے مشیر ایسے وقت میں امریکہ گئے ہیں جب پاکستان 27اپریل کو وفاقی بجٹ پیش کرنے والا ہے۔ پاکستان 36ماہ کا آئی ایم ایف پروگرام بھی کامیابی سے مکمل کر چکا ہے مفتاح اسماعیل امریکہ میں 3روز قیام کرینگے اور امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرینگے۔