چرس، شراب، اسلحہ، روند برآمد،16ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کو گرفتار کرلیا ائرپورٹ پولیس نے عمر سے300گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے شہریار سے40گرام چرس،ابرار سے 300گرام چرس،شیراز سے 400گرام چرس،طارق سے 200گرام چرس،تھانہ ویسٹریج پولیس نے قیصر سے 5لیٹرکھلی شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے تنویر سے 10لیٹرکھلی شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے صفیر سے 60لیٹرکھلی شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے توقیر سے 15لیٹرکھلی شراب،صدام سے 5لیٹرکھلی شراب،رضوان سے7لیٹرکھلی شراب،نبیل سے 3لیٹرکھلی شراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے طارق سے بندوق معہ 11روند، پستول30بور معہ6روند،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے اظہر سے 32بور معہ 4روند،تھانہ پیرودھائی پولیس نے شاہد سے پستول30بور معہ5روند،تھانہ صادق آباد پولیس نے احسن سے پستول30بور معہ5روندبرآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔